The KhyberWatch -
بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور کالا ڈھاکہ کو اباسین ڈویژن بنانے کا مطلبہ
بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور کالا ڈھاکہ کو اباسین ڈویژن بنانے کا مطلبہ
بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور کالا ڈھاکہ کو اباسین ڈویژن بنانے کا مطلبہمتعدد اراکین اسمبلی نے مشترکہ قرارداد جمع کرادی، سیاسی اور سول سوسائیٹی کے نمائیندوں کا پچاس رکنی جرگہ بھی تشکیل
پشاور، ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے مطالبے کے بعد ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھی اس حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور کالاڈھاکہ کے نمائیندہ جرگے نے ان اضلاع کو ملاکر الگ "اباسین ڈویژن" بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں متعدد اراکین صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی جمع کرادی ہے۔جمعیت علما اسلام ف سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے شاہ حسین خان نے بتایا کہ ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، چونکہ بٹگرام، کوہستان، شانگلہ اور کالاڈھاکہ کے باشندے پختون اور خیبر پختونخوا کے حامی ہیں، اس لئے ان اضلاع کے سیاسی قائدین اور سول سوسائیٹی کے نمائیندوں نے ایک پچاس رکنی جرگہ بنایا ہے، جس کا اجلاس آج ہورہا ہے۔اجلاس کے دوران اباسین ڈویژن کے قیام کے حوالے سے صورتحال کا جائیزہ لیا جائیگا۔ شاہ حسین خان نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اسمبلی کے فلور پر ایک قرارد بھی جمع کرچکے ہیں جس میں ان پختون علاقوں کو ملاکر اباسین کے نام سے ایک نئے انتظامی ڈویژن کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس قرارداد پر ان کے علاوہ اراکین اسمبلی تاج محمد ترند، محمود عالم اور ظاہرشاہ نے بھی دستخط کئے ہیں۔
Wednesday, April 14, 2010
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment